لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر آپ کچھ کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مسٹر پرائم ڈس انفارمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ایئر ایمبولینس کے اسی حصے کی تصاویر دیکھیں جو وہ دیکھنا چاہتے تھے اس ایئر ایمبولینس کا دوسرا حصہ جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف فوبیا سے باہر نکلیں اور کچھ کر کے دکھائیں اگر کچھ کر سکتے ہیں، یا ملک کی 22 کروڑ عوام پر رحم کھائیں جو آپ کی لاعلمی، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کی وجہ سے بھگت رہے ہیں۔
Mr Prime Disinformer
You saw the part of the air ambulance that you wanted to see, the other was conveniently deliberately ignored. Get over #MNS phobia deliver if you can or have mercy on 220 million people who are suffering becuz of your ignorance, inexperience lies. pic.twitter.com/iQxaoKJMrn— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 22, 2019
