English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچی کا زیادتی کے بعد قتل؛ عدالت میں سگے چچا کا اعتراف جرم

القمر

 راولپنڈی: 2 روز قبل 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگے چچا نے عدالت نے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔

2 روز قبل 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سگے چچا ولی اللہ نے راولپنڈی کی سول جج سمیرا عالمگیر کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ دوست نے شراب پلائی اور نشے میں دھت ہوکر ظلم کر دیا، اپنے جرم پر شرمندہ ہوں اور اپنی بھابھی، بھائی، عوام اور عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔

واضح رہے کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں 7 سالہ سدرہ جمعے کی رات کو اپنے گھر کے صحن میں مردہ پائی گئی تھی، پولیس نے تفتیش کرنے پر چچا کے کمرے سے شواہد اکٹھے کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا ، پولیس کو اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تکیے سے اس کا دم گھونٹا اور پھر لاش کمرے کی کھڑکی سے باہر صحن میں پھینک دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے