نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے 15 رکنی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا ، مایہ ناز ا سپنر کلدیپ یادو، فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے محروم آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کی بھی 15 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کی غرض سے ویرات کوہلی نے شرکت نہیں کی تھی اور انکی غیر موجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرینگے اور روہت شرما انکے نائب ہونگے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے، روہت شرما نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، بھونیشوار کمار، کلدیپ یادو، رشبھ پنت، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل ، اور دیپک چاہر شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ ویرات کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون، کے ایل راہول، شرییاس ایئر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، رویندرا جڈیجا، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، دیپک چاہر، محمد شامی اور بھونیشور کمار شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 6 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر، دوسرا میچ 8 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 15 دسمبر سے ہوگا۔
