English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جدہ میںکشمیر، خون،چیخیں اور آنسوکے عنوان سے تصویری نمائش

القمر

جدہ(صباح نیوز)بھارتی فوج کے ہاتھوںمقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی تکالیف کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ’’کشمیر، خون،چیخیں اور آنسو‘‘کے عنوان سے جدہ میں تصویری نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر صدر آزاد و جمہوں کشمیر سردار مسعود خان، او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ برائے کشمیر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف بن محمد الضبیعی ، سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ رضوان شیخ ،قونصل جنرل خالد مجید و دیگر نے خطاب کیا سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کی شرکت۔ مقررین نے کہا کہ ہم او آئی سی کے ارکان ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں میں شامل، کشمیری عوام سے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے بھارت اور عالمی برادری پر دبا ڈالتے رہیں تو ، او آئی سی کو بھی بھارت پر دبا ڈالنا چاہیے کہ وہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے مبصروں کو مقبوضہ کشمیرتک رسائی فراہم کرے۔ سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر ایک قدیم ترین مسئلہ ہے جو ابھی تک حل طلب ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ برائے کشمیر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف بن محمد الضبیعی نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری عوام اپنے فطری حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے او آئی سی اور سعودی عرب کا کشمیر کے مقصد کے لیے ان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ کشمیر کمیٹی جدہ کے ارکان نے سیکرٹری جنرل کو ایک قرار داد پیش کی ، جس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکیں اور بھارت کی مذمت کرے۔ او آئی سی سے درخواست کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے