English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلاف قانون ڈائریکٹر نرسنگ نظام کیلئے خطرہ بن گئے

75 لاکھ امتحانی بلز کی ادائیگی میں امتیازی اقدامات کے باعث اساتذہ میں شدید غم و غصہ
مفادات کی بیماری میں مبتلا ڈائریکٹر کی رقم نہ دینے پر 250 طلبہ کے امتحانات نہ لینے کی دھمکیاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خلاف قانون ڈائریکٹر نرسنگ کے ماورائے اقدامات نے نرسنگ کی تعلیم و تربیت کے نظام کو خطرات سے دوچار کردیا, 75 لاکھ روپے امتحانی بلز کی ادائیگی میں امتیازی اقدامات کے باعث اساتذہ میں غم و غصہ اور بے چینی, مفادات کی بیماری میں مبتلا ڈائریکٹر نے شہید بے نظیر یوتھ پروگرام میں بھی حصہ مانگ کر یوتھ پروگرام کی تاریخ کو ہی بدل ڈالا. تفصیلات کے مطابق نرسنگ بورڈ کا اہم اجلاس طویل عرصے کے بعد 28 نومبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے چیئرمین سیکریٹری صحت زاہد عباسی ہیں جس میں 2017 کے 250 بچوں کے امتحانات سمیت دیگر اہم امور ایجنڈے میں شامل بتائے جاتے ہیں لیکن مذکورہ اجلاس سے قبل ہی ڈائریکٹر کے من مانے اقدامات اور لاقانونیت نے شعبہ نرسنگ سندھ کی صورتحال کو دھماکہ خیز بنا دیا ہے جس میں سر فہرست امتحانات میں خدمات سر انجام دینے والے مرد و خواتین کے محنتانے کا جس کی واجب الادا رقم جو 75 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے, حاملہ خواتین اساتذہ سمیت , بیمار اساتذہ, حتیٰ کے ڈائریکٹر شبیر حسین جتیال نے اپنے کلاس فیلو دوست لعل خان گیریو کو سارا دن بٹھانے کے بعد بھی منظور نہیں کیا جبکہ دوسری جانب بعض من پسند لوگوں کے بلز وہ دھڑا دھڑ منظور کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے