English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مزید 2 خواتین ڈینگی کا نشانہ بن کر جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 خواتین انتقال کر گئیں جس کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 2 خواتین انتقال کر گئیں۔ ایک خاتون کا تعلق سرجانی ٹائون اور دوسری کا گلشن اقبال سے ہے۔ انسداد ڈینگی پروگرام کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 187 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے 994 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے