گوادر (نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈنے خفیہ اطلاع پر گوادر کے قریب تربت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2ارب روپے مالیت کی 1770کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی تھی گوادر کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے،جس پرڈی جی کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ، موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر موبائل کودیکھ کر ملزمان اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے،پہاڑی کے علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام چرس برآ مدکرلی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت1932.84 ملین روپے ہے، منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی۔
