لندن (صباح نیوز) ڈاکٹروں نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونے کامشورہ دیدیا ‘ سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ ایک ہفتے سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لندن میں علاج کے لیے مقیم سابق وزیراعظم نوازشریف دل کا معائنہ کرانے کے لیے لندن برج اسپتال پہنچے۔ ان کے ہمراہ شہباز شریف، حسین نواز، وقار احمد، محمد حنیف اور ناصر بٹ بھی تھے۔ نواز شریف کے چیک اپ کے بعد اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ہیماٹولوجسٹ کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں‘ شیخ رشید کی کسی بات کا کبھی جواب نہیں دیا، اللہ تعالی شیخ رشید کو ہدایت دے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے‘ نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین جمعرات کو ہو گا۔
