English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں سکھ نے مسجد کیلئے اپنی زمین دیدی

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے رہائشی 70 سالہ سکھ نے اپنی ذاتی زمین مسجد کی تعمیر کیلئے عطیہ کردی
میں خود اس زمین کی تعمیر کے لیے چندہ دوں گا‘اور لوگوں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے‘ ڈاکٹر سندیپ ورما
مظفر نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 70 سالہ سکھ نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی آبائی 900 مربع فٹ زمین فراہم کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے ’پی ٹی آئی‘ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے پور قاضی میں سکھ شہری نے علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی زمین تحفتاً دے دی ہے۔ سماجی کارکن سْکھ پال سنگھ بیدی نے زمین کے کاغذات پنچائت کے چیئرمین ظاہر فاروقی کے حوالے کیے۔اس موقع پر سماجی کارکن سْکھ پال سنگھ بیدی کا کہنا تھا کہ امن اور مذہبی ہم آہنگی بابا گرونانک کی تعلیمات ہیں اور انہی تعلیمات کی پاسداری کرتے ہوئے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مساوی سلوک اور احترام کے جذبے کے تحت زمین مسجد کی تعمیر کے لیے مختص کردی ہے۔دوسری جانب اسی قصبے کے رہائشی ڈاکٹر سندیپ ورما نے سکھ برادری کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں خود اس زمین کی تعمیر کے لیے چندہ دوں گا اور دیگر لوگوں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے تاکہ علاقے میں مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے