English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کیلئے بینک اکاؤنٹ لازمی قرار

ترسیلات زر بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کی تجویز
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میںحکومتی معاشی ٹیم نے مراعاتی پیکج پیش کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کااجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا،متعلقہ محکموں کیسیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں قانونی طریقوں سے ملک میں ترسیلات زربھیجنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ معاشی کمیٹی نے مجوزہ مراعاتی پیکج وزیر اعظم کو پیش کیا۔معاشی کمیٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے مراعاتی پیکج میں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے جبکہ ٹرانزیکشن کیلئے مطلوبہ رقم کی مقدارکوبھی کم کیے جانے کی تجویز دی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ فارن ایکسچینج ریمٹنس کارڈ کی تجدید سے نظام کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ترسیلات زر کے فروغ کے لئے پروموشن اسکیم کے اجرا ضرورت ہے۔حکومتی معاشی کمیٹی نے بیرون ملک جانیوالے افرادکیلئے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی شرط لازمی قرار دیا جبکہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دینے کی تجویز بھی دی۔کمیٹی نے تجویز دی کہ پاکستان پوسٹ کے ڈاک خانوں کی تعداد240سے بڑھاکر3200 کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے