English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر: بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت

وزیراعظم آفس کے احکامات کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبودد اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پالیسی کی تیاری
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ترسیلات زر میں اضافے کیلئے نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دو سال میں ایک لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے والے پاکستانیوں کو تین ہزار سی سی تک ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے احکامات کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو مختلف سہولتوں کی فراہمی کیلئے پالیسی تیار کی جارہی ہے‘ اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دوسال میں ایک لاکھ ڈالر وطن بھیجنے پر تین ہزار سی سی تک کی ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی تجویز زیر غور ہے‘ وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کو اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے پالیسی پرآمادہ کرنیکا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے