کراچی (کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 100 روپے سستا ہوگیا۔ آل کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1458 ڈالر پر برقرار رہی، تاہم اس کے برعکس کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 85450 روپے ہوگئی۔

