English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ایئرپورٹ کراچی کے اراکین اسمبلی اور پی آئی اے کے عملے میں تلخ کلامی

ہنگامہ فی بیگ 6 ہزار روپے طلب کرنے پر کھڑا ہوا جبکہ 20 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہے، اراکین
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے اضافی سامان کی مد میں رقم طلب کرلی، بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 10 ارکان اسمبلی پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 سے کراچی آرہے تھے کہ لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے اور ارکان اسمبلی کی اضافی سامان کی مد میں رقم وصول کرنے پر تلخ کلامی اور تکرار ہو گئی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مطابق پی آئی اے نے ہمیں 20 کلو سامان لے جانے کی اجازت دے رکھی ہے اس کے باوجود فی بیگ 6 ہزار روپے وصول کر رہی ہے، پی آئی اے کے عملے نے ہمیں آف لوڈ کرنے کی بھی دھمکی دی ہے، ارکان اسمبلی نے پی آئی اے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور سے کراچی جانے والے ارکان سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی، جمال صدیقی، عباس جعفر، ارسلان تاج، علی خورشید، آصف محمود، شہزاد قریشی، راجہ اظہر، ہاشم اور عبدالستار شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے