English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈینگی تشویشناک حد تک پھیل گیا محکمہ صحت سندھ قابو پانے میں ناکام

صوبے بھر سے 24 گھنٹوں کے دوران 152 کیس رپورٹ ہوئے جس میں 143 کا تعلق شہر قائد سے ہے
سندھ حکومت کا محکمہ صحت اور بلدیاتی ادارے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی کے ذریعے قابو پانے میں ناکام ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس کی پھیلتی وبا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے، انسداد ڈینگی پروگرام سمیت محکمہ صحت سندھ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے میں ناکام ہے، سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 152 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ہیں جس میں سے 143 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق قاتل مچھر ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، روزانہ کی بنیاد پر شہر قائد میں سیکڑوں افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں، انسداد ڈینگی پروگرام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 152 کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 143 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں ماہ سندھ بھر میں ڈینگی کے 5260 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4821 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں ماہ ڈینگی کے 439 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی سے 14 ہزار 814 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 13 ہزار 797 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں سال 1017 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث سندھ بھر سے اب تک 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈینگی وائرس کی پھیلتی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت سندھ انسداد ڈینگی پروگرام اور محکمہ صحت اور بلدیاتی ادارے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی سے قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں شہر میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور ہزاروں افراد اب تک ڈینگی وائرس کی وجہ سے بیمار ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے