ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)گلابی گیند سے ڈینائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کے اظہر علی کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مقابل ٹرپل سنچری سمیت 3 ٹیسٹ میں 456رنز بنائے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی148سالہ تاریخ میں اب تک12 گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ کپتان اظہر علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کی واحد ٹرپل سنچری بنائی۔ اظہر 3 میچز میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز سمیت 456 رنز بنا کر فلڈ لائٹس ٹیسٹ کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔ آسٹریلیاکے اسٹیو اسمتھ نے4 ٹیسٹ میں 430 رنز ایک سنچری اور3 ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ اسد شفیق نے3 ٹیسٹ میں 2سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 335رنز بنا کر ڈے نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے کامیاب 2 سنچریز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک5 پنک بال ٹیسٹ میں26 وکٹیں لیکر کامیاب ترین بولر ہیں۔
