English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا، ترجمان وزیراعظم       

القمر

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی ہی اصل ذمہ داری ہے، منفی پراپیگنڈا کر کے غیر یقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، دوران کیس جنرل باجوہ کی ذات پر بھی کوئی سوال نہیں اٹھا، صورتحال کے نتیجے میں سیاسی استحکام پیدا ہو گا۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے متعلق میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، 4 دن تک میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بصیرت سے کام لیا، ملکی جمہوریت اور آزادی اظہار کے لئے یہ کرداراہم ہے، کچھ لوگ خاموش رہ کر بھی اشارتاً بہت باتیں کرتے تھے۔

ندیم افضل            نے کہا کہ ملکی تاریخ میں عدلیہ، پارلیمنٹ ایگزیکٹو اور فوج کے لئے اچھا دن ہے، اداروں کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے اور سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا جب کہ اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے