ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبی کے سٹی تھانے پر دستی بم حملہ

کوئٹہ: سبی کے سٹی تھانے پر دستی بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں واقع سٹی تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم تھانے کے اندر پھینکنےکی کوشش کی تاہم دھماکا تھانے کے گیٹ کے قریب ہوا، دھماکا شدید ہونے کے باعث تھانے اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری سٹی تھانے پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں