English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طبی وجوہات پر نواز شریف کا بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ

القمر

رائے ونڈ (آن لائن) طبی وجوہات پر ن لیگ کے قائد نواز شریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ طبی وجوہات پر نواز شریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ میاں صاحب 4 ہفتے کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی ملک واپس نہیں آ سکیں گے‘ برطانوی ڈاکٹرز کے مطابق میاں نوازشریف کے طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر کیس کی تیاری کے لیے اپنے وکلا کو ہدایت کردی ہے‘ میڈیکل رپورٹ حکومت کے ساتھ ہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائے گی۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ فوج پی ٹی آئی کی نہیں ہے بلکہوہ قومی ادارہ ہے‘ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ قومی منصوبوں اور قومی معاملات پر سیاست بند کر دے‘ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فوج اورآرمی چیف کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے۔
نوازشریف مزید قیام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے