ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے‘ فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان فہد اسطل کے جنازے میں جم غفیر شریک ہے

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں حماس کی چوکیوں پر بمباری میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 5زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ پہلے غزہ سے اسرائیلی حدود میں راکٹ داغے گئے تھے،جس کے جواب میں غزہ پر بمباری کی گئی۔ رواں ہفتے صہیونی فوج کی جانب سے یہ چوتھا حملہ ہے۔ بمباری کے دوران صہیونی طیاروں نے غزہ کے شمال میں حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فہد محمد ولید اسطل شہید اور 5دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشاک ہے۔ جمعہ کے روز فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مشرقی علاقے خزاعہ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیاتھا۔ اس موقع پر قابض فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 3فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل تھا،جس نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں