ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا 2025ء تک بارودی سرنگوں سے پاک ہوگی‘ 164 ممالک کا اتفاق

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے 164 ممالک نے 2025ء تک بارودی سرنگوں کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے اہم اجلاس اوسلو میں ہوا۔ ناروے کی وزارت خارجہ کے مطابق آیندہ 5 برس میں دنیا کو بارودی سرنگوں سے پاک بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2018ء میں 6 ہزار 897 لوگ بارودی سرنگوں کی وجہ سے ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جمعہ کے روز طے پانے والے ’’اوسلو ایکشن پلان‘‘ پر اتفاق کے بعد مختلف ممالک اپنے ہاں بارودی سرنگوں والے علاقوں کی نشان دہی کریں گے اور ان کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں