ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ، آرمی ، کے پی کے، سوئی سدرن کامیاب

لاہور(جسارت نیوز )36 ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف سمیت اولمپیئنز کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا۔ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز کھیلے گئے7 میچز میں آرمی بی، کے پی کے اے، سوئی سدرن گیس، پنجاب ڈی، پنجاب بی، واپڈا اور آرمی اے کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چیمپیئن شپ میں ہفتہ کے روز پہلا میچ آرمی بی اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں آرمی بی ٹیم نے 4-0 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں کے پی کے اے نے پنجاب سی کو 5-1 گول سے پچھاڑ دیا۔ تیسرا میچ سوئی سدرن گیس اور کے پی کے بی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سوئی گیس ٹیم نے 4-0 گول سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں پنجاب ڈی نے گلگت بلتستان کو 17-0 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں