English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سندھی کلچر ڈے پر مبارکباد

القمر

اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی سے لے کر کشمور تک، کینجھر سے لے کر کارونجھر تک ثقافتی رنگوں میں رنگے تمام شہروں، دیہات اور بستیوں کے سندھی بھائیوں کو میری طرف سے بہت مبارک ہو۔ سندھی کلچر ڈے سندھ کے بھائی چارے، امن، سلامتی اور اخوت کا ضامن ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کے بزرگان دین نے پوری دنیا میں علمی شعور اجاگر کرکے ایک بے مثال کام
کرکے دکھایا ہے، سندھ کی دھرتی تمام زبان بولنے والوں کا یکجا ایک گلدستہ ہے، جس میں سندھی، بلوچ، پختون اور پنجابی ایک بھائی کی طرح صدیوں سے محبت اخوت سے رہ رہے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کی ملاقات کا نام ہے اور مختلف قومیتیں مل کر ایک قوم کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے