English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات نے بھی عمرہ کرلیا، تصویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں

اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے اور سر کو نیلے سکارف سے ڈھکا ہوا ہے
والدہ اور بھائی کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود ‘ شیئر
مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اللہ کے گھر کی زیارت کرلی ہے۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود ہیں۔ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے اور سر کو نیلے سکارف سے ڈھکا ہوا ہے۔مہوش حیات نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سب کو جمعہ کی مبارکباد دی اور لکھا اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ مجھے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوئی، اللہ کے پاک گھر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجودگی کے تاثرات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ حقیقت میں ایک شاندار سفر ہے ، میری دعا ہے کہ ہر مسلمان کو اس تجربے سے گزرنے کا موقع ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے