English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیارکریں، فردوس شمیم نقوی

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیارکریں، طلبہ یونین 1984ء سے پابندی کا شکار ہیں، مستقبل کی قیادت تیارکرنے کے لیے طلبہ یونین کی بہت اہمیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں بلدیاتی قوانین میں ترمیم کا بل بھی پیش کریں گے، ہمارے بل اسمبلی میں پیش نہیں کیے جاتے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قائمہ کمیٹی کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے، وزیراعلی کو خط لکھا ہے کہ اگراپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا تو ورلڈ بینک سمیت عالمی اداروں کو خط لکھیں گے، سندھ میں جمہوری روایتوں کاقتل ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عمر عماری نے طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بل سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ اس موقع پر عمر عماری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ کا طلبہ یونین کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ اقدام دیر سے کیا گیا، حکومت سندھ کو پہلے ہی طلبہ یونین بحال کردینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو مضبوط و با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یہ بل پیش کیا جارہا ہے، طلبہ تنظیموں کا مسئلہ 1979ء سے موجود ہے، حکومت نے ہمیشہ اس مسئلے کو نظر انداز کیا ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں، جامعات، سماجی وسیاسی شخصیات سمیت دیگر کو مدعو کرتے ہیں تاکہ انکی سفارشات سے بل میں ترمیم اور بہتری لائی جاسکے۔
شمیم نقوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے