کراچی(آن لائن) انسداددہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل نے نقیب اللہ کے والد کے انتقال کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا ۔ وکیل نے بتایا کہ نقیب اللہ کے والد محمد خان کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں، نقیب اللہ بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے
لیے پر امید تھے جبکہ وکیل نے مدعی مقدمہ کے انتقال کی وجہ سے 164 کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی نقیب اللہ کے والد نے علالت کے باعث اپنا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی استدعا کی تھی،جس پر عدالت نے نقیب اللہ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔
نقیب اللہ قتل کیس
