English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدر آباد کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کی ضرورت ہے،طیب حسین

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مئیر حیدرآباد سیدطیب حسین نے سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی چاڑی اور رحمان ٹائون پریٹ آباد میں بلدیہ اعلیٰ کی جانب سے نصف کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیے جانے والے سی سی روڈکاافتتاح کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ حیدرآباد کے ڈسٹر کٹ جوائنٹ انچارج سعید عزیزمختلف یو سیز کے چیئر مینز و اراکین یوسی بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران انجینئرملک محبوب،
ذوالفقار،خالد حسین،منظور زرداری علاقے کے بزرگ و معززین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔ مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے افتتاح کے موقع پرشرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی حق پرستوں کا ہمیشہ سے نصب العین رہا ہے جب جب ہمیں مناسب موقع ملا ہم نے اس شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔سابقہ بلدیاتی نظام اور موجودہ بلدیاتی نظام میں وسائل اور اختیارات کے حوالے سے زمین و آسمان کا فرق ہے اور آج کے بلدیاتی نظام میں و سائل اور اختیارات انتہائی قلیل ہیںتا ہم منتخب بلدیاتی نمائندوں کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ جس قدر ممکن ہو شہر اور شہریوں کو بہترسے بہتر ماحول فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اس کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کی ضرروت ہے۔
میئر حیدر آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے