English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

القمر

لندن(جسارت نیوز) ارجنٹینا اور اسپین کے کلب بارسیلونا سے تعلق رکھنے والے معروف فٹ بالر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا ۔32سالہ میسی نے پرتگال کے مایہ ناز فٹ بالر کریسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین جیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ 10 سال قبل 2009میں میسی نے اپنے کریئر کا پہلا بیلن ڈی اور جیتا تھا اور آج ایک دہائی بعد بارسیلونا کے سپراسٹار نے چھٹا ایوارڈ جیت کر خود کو دنیا کا بہترین فٹ بالر ثابت کر دیا۔اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا کہ10 سال قبل اپنے تین بھائیوں کی مدد سے میں نے اپنا ایوارڈ جیتا تھا اور آج چھٹا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جس میں میری بیوی اور بچوں کا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے کہ خواب دیکھتے رہو، اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے رہو۔میسی نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ ایک دن میں نے ریٹائر ہو جانا ہے تاہم ابھی میرے پاس فٹ بال کھیلنے کے لئے کچھ سال باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے