English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھائی لینڈ نے منی ٹائی لینڈ روپ ا سکیپنگ چیمپئن شپ جیت لی

القمر

بنکاک (جسارت نیوز) تھائی لینڈ نے منی ٹائی لینڈ روپ ا سکیپنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ سائوتھ کوریا اور ہانگ کانگ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنگاپور کے کھلاڑی چوتھے نمبر پر رہے۔ بنکاک تھائی لینڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ نے 52 سونے، 61 چاندی اور 46 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائوتھ کوریا کے کھلاڑی 20 سونے، 10 چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ہانگ کانگ نے ایک چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری اور سنگاپور نے 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری انگکانا ہرنپریوک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے ایک ہزار زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، تھائی لینڈ، سائوتھ کوریا، سنگاپور اور ہانگ کانگ شامل تھے اور کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں بوائز انڈر۔15 سنگلز، گرلز انڈر۔15، ڈبلز مرد اور خوتین، پروفیشنل مرد اور خواتین، اوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں اقراء نسیم، حذیفہ جمیل، زریاب علی اور محمد نیاز شامل تھے، ٹیم منیجر عدنان ملک نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت تھی جس سے تربیت حاصل کرنا تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے