کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ڈیٹاکمپنی بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کودنیاکی بہترین مارکیٹ قراردیاہے ،اپنی رپورٹ میں بلومرگ نے کہاکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیاکی بہترین مارکیٹ ہے ،بلومبرگ کے مطابق 36فیصدریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبرپرہے ،بلومبرگ کے مطابق یہ لسٹنگ گزشتہ 3ماہ کے اعدادشمارپرہے ،بلومبرگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36فی صدکااضافہ ریکارڈکیاگیا،تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاری پرمنافع کی شرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی ومقامی سرمایہ کاروں کیلئے جگہ بنی ہوئی ہے۔

