کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرگھٹ گئی،جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مزید6پیسے کی کمی ہوئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 15524 روپے سے گھٹ کر155.18روپے اورقیمت فروخت 155.34روپے گھٹ کر155.28روپے ہوگئی ہے ،جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت 155.20روپے اورقیمت فروخت 155.40 روپے مستحکم رہی۔

