English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت سے فرار ملزم سوامی نتیانند نے اپنا ملک بنالیا

بھارت کے متنازع تانترک نتیانند اپنے خلاف کرناٹک میں درج عصمت دری کے ایک معاملے سے خود کو بچانے کے لیے بغیر پاسپورٹ کے ہندوستان سے فرار ہوکر اپنا ملک بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے فرار متنازع  تانترک نتیانند نے جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک جزیرہ خریدا ہے اور اسے ایک آزاد اور نیا ملک کہنا شروع کیا ہے،نتیانند نےاس ملک کا نام کیلاسا رکھا ہے اور اپنے نئے ملک کی ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے، جس میں اسےروئے زمین پر ہندوؤں کا عظیم ملک بتایاگیا ہے۔

اس کی ویب سائٹ پر دعوی کیا گیا ہے کہ  کیلاسا بغیر سرحدوں کا ایک ملک ہے جسے دنیا بھر سے بے دخل کئے گئے ہندوں نے بسایا ہے،جنہوں نے اپنے ہی ملکوں میں مستند طور پر ہندو مذہب کی پریکٹس کرنے کا حق کھو دیا ہے۔

اس ملک کا اپنا ایک پاسپورٹ ہے اور نتیانند نے پہلے ہی اس کا ایک آن لائن نمونہ بھی ڈالا ہے۔ ویب سائٹ پر اس ملک (کیلاسا) میں ملنے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ  اس کی خاصیتوں کے بارے میں بھی تفصیل دی گئی ہے،نتیانند اب لوگوں کو اپنے ملک کا شہری بننے کے لیے مدعو کررہا ہے،ساتھ ہی اسے چلانے کے لیے وہ لوگوں سے عطیہ بھی مانگ رہا ہے۔

نتیانند کا بیک گراؤنڈ

نتیانند کا اصلی نام راج شیکھرن ہے، وہ تامل ناڈو کا رہنے والا ہے، سال 2000 میں بنگلورو کے پاس ایک آشرم بنانے کے بعد بااثر شخص ہوگیا تھا، 2010 میں نتیانند اس وقت خبروں میں آیا تھا جب اس کا ایک اداکارہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔

بعدازاں اس پر عصمت دری کا الزام بھی لگا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، اس کیس کے علاوہ ریپ کے ایک دیگر کیس میں بھی اس پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، لیکن وہ ملک سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے