ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری سطح پر فنکاروں کی پذیرائی ہونی چاہئے‘ اداکارہ انجلین ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فلمساز ، ہدایتکار اوراداکار و ماڈل اسامہ بن غازی نے کہا ہے کہ فنکار سماجی خدمات کرکے معاشرے میں اپنا کردار بہتر انداز میں اداکررہے ہیں۔معاشرتی مسائل کو ڈراموں اور فلموں کے ذریعے پیش کرکے اصلاحی پہلوئوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلائٹ فائونڈیشن کے تحت منعقدہ معاشرتی ایوارڈ 2019 ء حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی وی و فلم کی اداکارہ اور ہدایتکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک کو بھی سوشل خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ اعزازات نجی اداروں کی جانب سے ملنا ہمارے لئے اعزاز ہے جو ہمارے کاموں کو سراہتے ہیں سرکاری سطح پر بھی فنکاروں کی پذیرائی ہونی چاہئے۔ رنگا رنگ تقریب میں سیاسی رہنما فاروق ستار سمیت دیگر شوبز و سماجی ،ادبی اور سماجی رہنمائوں کے کاموں کو سراہا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں