English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاست فلوریڈا سعودی اہلکار نے فائرنگ کرکے 3 امریکی مار ڈالے

امریکی نیول بیس ایئر اسٹیشن پینسا کولا کے کلاس روم میں جوابی کارروائی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے سعودی اہلکار کو بھی ہلاک کردیا
واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تحقیقات شروع، بیس کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے، اہلکاروں کو گھر بھیج دیا گیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں بڑے نیول بیس پر زیر تربیت سعودی اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، بیس کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے سعودی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بھی 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ایسکیم بیا کائونٹی شیرف کے دفتر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ نیول ایئر اسٹیشن پینسا کولا کے کلاس روم میں فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کسی فلمی منظر جیسا تھا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد نیول بیس کو بند کر دیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور کے علاوہ 3 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، زخمیوں کو پیٹسٹ اسپتال منتقل کیا گیا، 2 امریکی موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی اہلکار نے دوران علاج دم توڑا۔ امریکی حکام کے مطابق واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بیس کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے اور اہلکاروں کو گھر بھیج دیا گیا ہے تاہم افسران اور عینی شاہد اہلکاروں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ واقعہ امریکا کے وقت کے مطابق علی الصبح 6 بجکر 51 منٹ پر پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے