English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا، جنگلات میں لگنے والی آگ میں شدت ، کھیلوں کی تمام سرگرمیاں منسوخ

القمر

سڈنی (جسارت نیوز) آسٹریلوی حکام نے سڈنی شہر کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ کو انتہائی شدید اور سنگین قرار دے دیا ۔وسیع آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے سارے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ شہر میں سانس کی بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔ شہری انتظامیہ نے آؤٹ ڈور کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس انتہائی وسیع علاقے پر پھیلی ہوئی جنگلاتی جھاڑیوں کی آگ کو بجھانے پر ہزاروں فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ سڈنی کے شمال میں سوا 8لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں کیونکہ اتنے وسیع علاقے پر پھیلی آگ کو بجھانے کے لیے کئی ہفتے درکار ہیں۔ آسٹریلوی حکام نے سڈنی شہر کے قریب جنگلات میں لگنے والی آگ کو انتہائی شدید اور سنگین قرار دے دیا۔ اس وسیع آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے سارے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے