English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی کل بھوشن سے دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخواست

القمر

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ بھارت کل بھوشن یادیو کے حوالے سے مسلسل پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔نئی دہلی میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی روشنی میں بھارت نے پاکستان سے کل بھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔تاہم پاکستان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان کل بھوشن یادیو کو دوسری بار بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطے کی اجازت دے گا۔ یاد رہے کہ کل بھوشن یادیو جاسوسی اور دہشت گردی کے جرائم میں پاکستان میں زیرحراست ہے۔پاکستان نے کل بھوشن یادیو کیس میں بھارت کو عالمی عدالت میں شکست دی تھی۔عالمی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ کل بھوشن یادیو بھارتی دہشت گرد ہے اور اس کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے موجود پاسپورٹ بھی اصل ہے۔ عالمی عدالت نے بھارت کی جانب سے کل بھوشن یادیو کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی، تاہم ویانا کنونشن کے تحت بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت بھی دے دی اور پاکستان کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔جس کے بعد پاکستان نے بھارتی جاسوس کو ویانا کنونشن اورعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قونصلررسائی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے