English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

(ن)لیگ کا الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ

القمر

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جانے والی سینیئر پارٹی قیادت کو آئندہ کا لائحہ عمل دے دیا گیا ہے جس کے تحت پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، حکومت کے خلاف عوامی ایشوز کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جائے گا، الیکشن کمیشن کی تشکیل میں تاخیر حکومت نے ایجنڈے کے تحت کی ،مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اپوزیشن کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے