English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چکوال کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

القمر

چکوال: دھرابی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال کے علاقے دھرابی کے قریب تلہ گنگ سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ بےقابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 16 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے