کراچی( کلچرل رپورٹر) معروف نعت خواں اور ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی آج تیسری بری منائی جائیگی۔7 دسمبر2016 کو جنید جمشید بھی پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا‘ سانحے میں48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

