ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکولوں میں بجٹ اوراساتذہ کی تفصیلات پر مبنی پلے کارڈ لگانے کا فیصلہ

لاہور/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے خاتمہ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت جلد تمام اسکولوں میں’ شفافیت پلے کارڈ‘ لگانے کی پالیسی کا آغاز کرے گی جس میں اسکول کے بجٹ اور اساتذہ کی تعداد کے بارے میں تفصیلات درج ہوں گی، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تعلیمی ادارے کے بارے میں تمام معلومات کی فراہمی ہے، اخراجات کے حوالے سے احتساب کی بہتری تعلیم اور تعلیمی معیار کیلیے ضروری ہے اور یہ انسانی سرمایے کی ترقی کا  باعث بنے گا۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ اسکولوں کو حکومت کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز، اس کا بجٹ اور اساتذہ کی تعداد سمیت تمام معلومات اس بورڈ پر موجود ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے جوابدہی کا عنصر نمایاں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے متعلق ٹھوس اطلاعات ڈیجیٹل بنیادوں پر موبائل اپلیکیشنز کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ثانیہ نشتر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں