ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹینس اسٹار کیرولین کا2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈنمارک (آئی این پی)سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین وْزنیاکی نے جنوری 2020ء میں آسٹریلین اوپن کے بعد عالمی مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار کیرولین وْزنیاکی نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن بھی جیتا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جنوری کے بعد وہ عالمی مقابلوں کیلئے ٹینس کورٹ میں نظر نہیں آئیں گی۔ڈنمارک اسٹار 29 سالہ کیرولین وزنیاکی نے دنیا کی نمبر ون ٹینس اسٹار کا بھی اعزاز پایا۔ تاہم انجری کا شکار ہو کر اب وہ سینتیویں نمبر پر ہیں۔کیرولین وزنیاکی نے اپنے ٹینس کیریئر میں 30 ڈبلیو ٹی اے سنگل ٹائٹل جیتے اور 2010ء میں ٹاپ رینک پر رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں