ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابرہ شریف نے برسوں بعد اپنی اصل عمر سے آگاہ کردیا

اداکارہ نے سوشل ویب سائٹ وکی پیڈیا کو غلط ثابت کردیا
اصل تاریخ پیدائش 20مارچ1964ہے ٗ بابرہ شریف
لاہور (کلچرل ڈیسک) اداکارہ بابرہ شریف نے اپنی اصل عمر بتا کر سوشل ویب سائٹ وکی پیڈیا کو غلط ثابت کر دیا۔ ویسے تو خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر عمدہ اداکاری سے راج کرنے والی فلمسٹار بابرہ شریف نے اپنی اصل عمر بتا کر سوشل ویب سائٹ وکی پیڈیا کو غلط ثابت کر دیا۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ بابرہ شریف کے تذکرے کے بغیر ہمیشہ ادھوری ہے، ان کے چاہنے والے ہمیشہ اداکارہ سے متعلق خبروں کی تلاش میں رہتے ہیں، وکی پیڈیا کے مطابق بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش 10 دسمبر ہے اور اسی لیے انہیں دنیا بھر سے چاہنے والوں کے فون کالز موصول ہونے لگتے ہیں لیکن اس بار بابرہ شریف نے خود اپنے ایک آڈیو پیغام میں اپنی اصل عمر بتا دی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش 20 مارچ 1964ء ہے، جبکہ وہ میڈیا کی شکرگزار ہیں جنہوں نے اس حوالے سے مجھ سے رابطہ کیا، اب سب کو میری اصل عمر پتا چل جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں