حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت9دسمبر یوم شہدا کے سلسلے میں مقامی ہال میں قرآن خوانی ودعائیہ اجتماع منعقد کیا گیاجس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے اور ضلعی انچارج سید وسیم
حسین نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کوبیچ دیا گیا ہے جو تحریکیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں ہم سب مل کر تحریک کو بچائیں گے اور نظریہ کی جدوجہد میں ڈاکٹر فاروق ستار کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مہاجر قوم کا بچہ بچہ پاکستان کی سالمیت اور کشمیر کی آزادی کے لیے پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہاجروں کا روز گار ختم کیاجارہاہے، مہاجر آبادیوں کو مسمار کیاجارہاہے، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔ دعائیہ تقریب میں سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی‘ اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی‘ مرد وخواتین کارکنان موجود تھے ۔اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔
وسیم حسین
