English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ، تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

القمر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ا سپین کاریز کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث تبلیغی جماعت کے 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ اسپین کاریز کے قریب تبلیغی جماعت کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی رسیکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق  ہونے والے افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ان کی لاشیں سول اسپتال سے تبلیغی مرکز منتقل کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ حادثہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے