حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)NLFجامشورو کے صدر منیر احمد جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگینہ کاٹن ملز کوٹری کے ورکرز کم سے کم اجرت 17500روپے سے جنوری سے محروم ہیں گریجویٹی ورکرز کو کم سے کم اجرت کی تنخواہ کے برابر نہیں دی جارہی اور اسی طرح سے سالانہ چھٹیوں کی بھی نقد ادائیگی قانون کے مطابق ادا نہیں کی جا رہی ہے ہم نے مل انتظامیہ اور لیبر ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کو کئی مرتبہ تحریری طور پر شکایت کی لیکن مسائل کو حل کرنے میں وہ ناکام رہے اس لئے آج محنت کشوں نے اپنے حقوق کے لئے یہ دھرنا دیا ہے اگر نگینہ ٹیکسٹائل ملز کے محنت کشوں کی بنیادی مسائل جسکا ذکر کیا گیا ہے حل نہیں کئے گئے تو پھر ہم گیٹ پر بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
