English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وکلا کیخلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے، یاسمین راشد

القمر

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل کے اسپتال میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کیخلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ وکلا کی جانب سے  اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی،پنجاب حکومت ڈاکٹروں کا ساتھ دے گی، کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس سے قبل یاسمین راشد اسپتال پہنچیں تو وہاں احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ان کا گھیرا کیا کرکے ان کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاج کرنے والوں نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جس کے بعد وزیر صحت وہاں سے چلے گئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی، ڈاکٹرز پر تشدد، گاڑیوں کو توڑنے، علاج معالجہ کو زبردستی روکنے اور ماحول تباہ کرنے والے مشتعل وکلا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یاسمین راشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے