ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاج کی بینکوں میں جمع رقوم پر سود لیا جاتا ہے‘وزارت مذہبی امور

5سال میں 1ارب17کروڑ سود لیا گیا، رقم حجاج کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتی ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ حجاج کی جمع کروائی گئی رقم پر بینکوں سے سود لیا جاتا ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران حجاج کرام کی رقوم پر 1ارب 17 کروڑ روپے سود لیا گیا۔ 2018 میں 21کروڑ روپے کا سود حاصل ہوا۔سود کی یہ رقم حجاج کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہے ، جن میں حجاج کرام کی ویکسین، ٹریننگ، ادویات اور میڈیا مہم شامل ہے۔ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 1392608افراد نے حج درخواستیں دیں اور ان سے واجبات کی مد میں 3کھرب 86کروڑ 29لاکھ 99 ہزار رو پے وصول کئے گئے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے جون2018 کے آخری ہفتے میں ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی،ادویات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈرگ پر ائسنگ کمیٹی کرتی ہے۔ اس مرتبہ ڈینگی سے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ،پچھلی دفعہ ڈینگی سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری نہیں تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں