بل کی منظوری آج بھارت کیلئے ایک کالا دن ہے ،بھارت ہندو ریاست نہیں بنے گا‘بھارتی صحافی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اب حقیقی معنوں میں ہندوستان بن گیا ہے ،سیکولر ازم کے پردے میں چھپے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،نجی چینل کے پروگرام میں ا پنے تجزیئے میں میزبان نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی فوج کے مظالم نے پوری دنیا کو حیران پریشان کر رکھا ہے ہندوؤں کیلئے دروازے کھول دیئے جبکہ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھیننا شروع کردی ہے۔نئی دہلی سے نامور بھارتی کالم نگار ،صحافی سدھیندراکلکرنی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری آج بھارت کے لئے ایک کالا دن ہے۔بھارتی آئین کے لئے ایک سیاہ دن ہے ،اور اس بل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔آزادی کے وقت بھارت نے خود کو ہندو ملک ہونے کا اعلان نہیں کیا تھا،قانون کے سامنے مسلمان ،ہندو ،سکھ ،عیسائی برابر ہیں۔بھارت ہندو ریاست نہیں بنے گا۔مودی سرکار کچھ لوگوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہمیشہ کامیاب رہے گی۔بھارت کی ہندو کمیونٹی بھی اس کے خلاف لڑے گی۔

