English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ، پوری قومی کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ ڈیبیو

القمر

راولپنڈی(جسارت نیوز)سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پوری قومی کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیوکیا،ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام قومی کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔قومی ٹیم 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی اور ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے