English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہرہ آفاق اداکار دلیپ کمارنے زندگی کی 97بہاریں دیکھ لیں

اپنے 60سالہ فنی کیئر میں سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے
یوسف خان عرف دلیپ کمار 11دسمبر 1922کو پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں پیدا ہوئے
سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے پر گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا چکے ہیں
کراچی( رپورٹ /عبدالوسیع قریشی)لیجنڈ اداکار دلیپ کمار جنھیں “ٹریجڈی کنگ” کا خطاب بھی دیا گیا دلیپ کمار97 سال کے ہوگئے اور انہیں بولی وڈ کا سب سے بہترین اداکار بھی مانا جاتا ہے۔انہوں نے گھر میں اپنی بیگم سائرہ بانو کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔اپنے ساٹھ سالہ اداکاری کے کیریئر کے دوران انہوں نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا جن میں مغل اعظم، انداز، کرانتی ، نیا دور، کوہ نور۔ودھاتا ،سوداگر مشعل ، گوپی بیراگ، لیڈر، رام اور شام، شکتی، اور دیگر لاتعداد فلموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کے تاجر تھے جن کے پشاور اور ناسک کے قریب پھلوں کے باغات تھے۔دلیپ کمار نے ناسک کے قریب برنس اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور ان کا خاندان 1930 کی دہائی میں بمبئی منتقل ہوگیا۔بہت کم افراد کو معلوم ہے کہ دلیپ کمار سب سے زیادہ تعداد میں ایوارڈز جیتنے والے انڈین اداکار کا گینز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے