English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی ٹیسٹ ، خراب موسم کے باعث شائقین کرکٹ مایوس

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھی کھیل خراب موسم اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی نظر ہوگیا ۔

راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا  پہلا میچ جاری ہے تاہم خراب موسم میچ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، تیسرے دن کا کھیل آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے دن کا کھیل بھی کم روشنی اور خراب موسم کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے دن کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا، پھر بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اورپورے دن میں صرف 18 اوورز ہی کرائے گئے، موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے جبکہ گزشتہ روز کھیل کے دوسرے دن آئی لینڈرز نے 61 رنز کا اضافہ  کیا تھا اور اس کا 1 کھلاڑی پولین لوٹا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے